ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن ڈیوٹی پر جانیوالا ٹی اے ایس آئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ASI road accident Lahore
کیپشن: ASI Police road accident
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: الیکشن ڈیوٹی پر جانے والا ٹی اے ایس آئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے کار سوار کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ٹی اے ایس آئی بابر کو کار سوار نے کچلا،بابر موٹرسائیکل پر ہنجروال سے جوہر ٹاؤن جا رہا تھا کہ ایوب چوک کے قریب کار سوار نے اسے کچلا جس کے باعث بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق محمد بابرتھانہ ہنجروال تعینات تھا اورموٹر سائیکل پر الیکشن ڈیوٹی کے سلسلہ میں جا رہا تھا۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مقدمہ درج کر کے کار سوار کی تلاش جاری ہے۔