اومی کرون کے بڑھتے خطرات، برطانیہ جانے والوں پر نئی شرط عائد

UK travel restrictions after omicron virus spread
کیپشن: UK travel restrictions
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ میں اومی کرون کے بڑھتے خطرات، حکومت نے برطانیہ آنے والے بارہ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ لازم قرار دے دیا۔

 برطانیہ میں اومی کرون کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکومت نے برطانیہ آنے والے بارہ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری کا کہنا ہے کہ شہری جہاں سے بھی آرہے ہیں دو روز قبل پی سی آر یا لیتھرل فلو منفی ضروری ہے۔بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو برطانیہ داخلے کیلئے منفی ٹیسٹ لازم ہے۔ اس سے قبل ویکسینیشن اور نان ویکسنیشن کی بنا پر منفی ٹیسٹ درکار تھا۔پالیسی منگل صبح 4 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔

یاد رہےکہ برطانیہ میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 26 کیسز سامنے آگئے۔ برطانیہ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 160 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 کیسز انگلینڈ جبکہ ایک کیس اسکاٹ لینڈ میں ریکارڈ کیا گیا۔کورونا کیسز بڑھنے پر ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ برطانیہ کو کرسمس کے بعد نئے سال میں زیادہ سختیوں کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

کیمرج یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر ڈیوڈ سپیجل ہلٹر کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کی شدت کی وجہ سے اگلے چند دنوں میں انڈور ملاقاتوں اورسفر پر سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں۔نئے سال میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کرسمس میں خلل ڈالنا پسند نہیں کرے گی ۔اومی کرون ویرینٹ میں فی الحال شدید بیماری کا خطرہ نظر نہیں آتا۔ڈپٹی پرائم منسٹر ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ اس سال کرسمس سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ دفتروں اور انڈور پارٹیوں کیلیے عوام کو اختیار کرنا چاہیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer