علی رامے: این اے 133 میں موبائل پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر پابندی کے دعوے ہوا ہوگئے۔ الیکشن کے دوران ووٹر نے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے موبائل سے وڈیو بنا لی۔
ضمنی الیکشن میں 4 لاکھ 40 ہزار 485 ووٹرز آج حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزا558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار927 ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شائستہ پرویز ملک جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلم گل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
حلقہ این اے 133 سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ پولنگ اسٹیشز میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ حلقے میں 6 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 44 ایس ایچ او اور 2 ہزار اہلکارتعینات ہیں۔ ڈولفن، پیرو اور کوئیک ریسپانس فورس کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے جبکہ ضمنی الیکشن کیلئے کنٹرول روم قائم اور کیمروں سےمانیٹرنگ جاری ہے۔
اس کے باوجود پولنگ سٹیشن میں موبائل فون کے استعمال اور ساتھ لے جانے پر پابندی کے دعوے ہوا ہوگئے ہیں۔ الیکشن کے دوران ووٹر نے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے موبائل سے وڈیو بنا لی۔ ووٹر نے باقاعدہ بیلٹ پیپر پر اپنے امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائی۔
مہر لگانے تک کے تمام تک مناظر وڈیو میں موجود ہیں، ووٹر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ووٹر نے وکٹری کا نشان بنا کر وڈیو بند کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ووٹر کی بنائی گئی ویڈیو شئیر کردی ۔عظمی بخاری نے کہا کہ ویڈیو کے مطابق ووٹر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرکے ویڈیو بنائی ہے۔
الیکشن بوتھ میں فون لے جانے کی اجازت ہے؟تاکہ مہر کا ثبوت بوقت ضرورت کام آئے،اور کاروائی اور کاروبار آسان ہو جائے محترم؟؟ @ECP_Pakistan pic.twitter.com/6tFfIVW326
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) December 5, 2021