این اے 133 الیکشن، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

NA133-Election
کیپشن: NA133-Election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) این اے 133 میں ضمنی الیکشن، ووٹرز کا صبر آزما اور طویل انتظار ختم، پولنگ کا عمل ختم ہوگیا، ضمنی الیکشن میں گیارہ سے زائد امیدوار مد مقابل ہیں۔

ضمنی الیکشن میں 4 لاکھ 40 ہزار 485 ووٹرز آج حق رائے دہی استعمال کیا، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزا558، خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار927 ہے، این اے 133 وفاقی کالونی، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، بہار کالونی پرمشتمل ہے، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی، وقت ختم ہوتے ہی پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شائستہ پرویز ملک امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلم گل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

فرسٹ ڈیموکریٹک پارٹی غلام فاطمہ گیلانی، تحریک اصلاحات پاکستان کے عبدالعزیز مد مقابل ہیں، آزاد امیدوار حبیب اللہ، سہیل شہزاد،عرفان خالد، محمد حفیظ، محمد نواز، واقف کیانی مدمقابل ہیں، الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے، نشست مسلم لیگ نواز کےسینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 06 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز فرائض سرانجام دیئے، 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن پیرو اور 07 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات رہیں، مجموعی طور پر 02 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات تھے۔ 254  پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے، اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ سٹیشنز ہیں۔ مرد اور خواتین کیلئےعلیحدہ علیحدہ 200 جبکہ مخلوط 54 پولنگ سٹیشنز  تھے، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں سپشل کنٹرول روم بھی بنایا گیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer