کورونا کے پیش نظر ، پارک میں کلاسز کا آغاز کردیا گیا

 کورونا کے پیش نظر ، پارک میں کلاسز کا آغاز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) بچوں کا تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے جوائنٹ ایکشن گروپ نے کورونا کی پروا نہ کرتے ہوئے جلو پارک میں کلاسز کا آغاز کردیا، جوائنٹ ایکشن گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر سکول نہ کھولے گئے تو روزانہ کی بنیاد پر کلاسز کا آغاز کردیں گے.

تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول 10 جنوری تک بندہیں۔ تاہم طلبہ کا تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے جوائنٹ ایکشن گروپ قائم کرلیا گیا۔ جوائنٹ ایکشن گروپ میں طلبا،والدین اور اساتذہ شامل ہیں۔ جوائنٹ ایکشن گروپ نے تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے جلو پارک میں ہفتے میں ایک روزہ کلاسز کا آغاز کردیا۔

جوائنٹ ایکشن گروپ نے مراد راس سے مطالبہ کیا ہےکہ سکولوں کو فی الفور کھولا جائے۔انکا کہنا ہے کہ تمام مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کھلے ہیں تو سکول کیوں بند کیے گئے۔ جوائنٹ ایکشن گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر سکول نہ کھولے گئے تو روزانہ کی بنیاد پر کلاسز کا آغاز کردیں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer