(جنید ریاض) پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ہٹ دھرمی جاری، کورونا وباء کے باوجود لیکچررز کی بھرتی کے لئےامیدواروں سے آج تاریخ کا پیپر لیا گیا،کسی بھی امیدواروں کو بغیر ماسک داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،امیدواروں نے کورونا وباء کے دوران امتحان لینے پر انتظامیہ کو شدید تنقیدکانشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی نے شیڈول تبدیل کرنے کی بجائے لیکچررز کی بھرتی کے لئے نئی گائڈ لائن کے مطابق پیپر لینا شروع کردیئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود امتحان لینے کی ضد پر قائم ہے۔ پی پی ایس ای کی تحت آج تاریخ کے مضمون کا امتحان لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 6 دسمبر کو بھی امتحان شیڈول کےمطابق لیا جائے گا۔ پبلک سروس کمیشن اعلامیہ کےمطابق طلبہ کیلئے امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔امیدواروں کو بغیر ماسک امتحانی سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ پبلک سروس کمیشن کی ہٹ دھرمی سے ہزاروں امیدواروں کی صحت پرسوالیہ نشان لگ گیاہے۔
واضح رہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر سرکاری یونیورسٹیز کو ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن نظام کے لیے 1 ایک کروڑ جاری کیا گیا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈز کے ساتھ شرائط بھی لگا دی گئیں،شرائط سے متعلق ہدایات جامعات کو فراہم کر دی گئیں ہیں، جاری فنڈز صرف آن لائن تعلیم کے اجراء کے لیے خرچ ہونگے ۔
ایچ آی سی کی جانب سے جاری فنڈز کا حساب کتاب رکھنا ہوگا ۔ ایچ ای سی کی ٹیم کسی بھی وقت فنڈز کا حساب کتاب چیک کرے گی جبکہ بعض جامعات میں سخت شرائط ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز کا نظام شروع نہ ہوسکا۔