ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفید کاغذ کو دونوں جانب سے استعمال کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

سفید کاغذ کو دونوں جانب سے استعمال کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں اور سرکاری اداروں میں سفید کاغذ کو دونوں طرف سے استعمال نہ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ نےجسٹس شاہد کریم ابو ذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سفید کاغذ کے بے جا استعمال روکنے بارے اقدامات کرے ،یہ معاملہ مفاد عامہ کی آگاہی کے حوالے سے بھی اہم ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق سفید کاغذ کا ضائع کرنا ماحولیات کی خرابی کا باعث بھی بن رہا ہے،  سفید کاغذ کے زیادہ استعمال اور درختوں کی کٹائی کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ سیفید کاغذ کی تیاری درختوں سے کی جاتی ہے۔

کاغذ کے دونوں جانب سے استعمال نہ ہونے سے کاغذ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا ہے، کاغذ کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے درختوں کی کٹائی بڑھ جاتی ہے درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سرکاری اداروں اور عدالتوں میں کاغذ کے دونوں جانب سے استعمال کا حکم جاری کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer