ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں

مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی) اداکارہ مایا علی معروف ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ بیٹھی ہیں، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فلم '' اے بی جی '' کے سیٹ پر پہلا دن ہے میں خوش نصیب ہوں جو مجھے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

اداکار عماد عرفانی نے مایا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم کی ٹیم کو جوائن کرنے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

اداکارعماد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پاک فضائیہ کے جوان اور ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ موجود ہیں، عماد عرفانی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں شعیب منصور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنی اگلی فلم '' اے بی جی ''بنانے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر چند ہفتوں قبل لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، مایا علی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنا نام منوا چکی ہیں۔ 2018میں انہوں نے فلم طیفا ان ٹربل کے ساتھ فلمی میدان میں قدم رکھا ،فلم میں انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار علی ظفر کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا اور بعد میں فلم پڑے ہٹ لو میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی دونوں فلمیں شائقین کے دل جیتنے میں بھرپور کامیاب ہوئیں-

Sughra Afzal

Content Writer