ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جم ملازم پر ملزمان کابدترین تشدد، بازو توڑ دیا

جم ملازم پر ملزمان کابدترین تشدد، بازو توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرا مام) اچھرہ کے علاقے میں واقع رحمنٰ سنٹر میں جم کے ملازم پر 20 سے زائد افراد کا تشدد، ملزمان کی جم ملازم رمضان کو اسلحہ کے زور پر پلازے سے لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔

۔20 سے زائد افراد جم میں داخل ہوئے۔ جن میں تین افراد پمپ ایکشن گن اور پستول سے مسلح تھے۔ ملزمان کو اسلحہ کے زور پر جم کے ملازم رمضان کو گھسیٹ کر تشدد کرتے ہوئے پلازے سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان رمضان کو تشدد کر کے بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی درخواست جم کے مالک چودھری شفیق نے تھانہ اچھرہ میں جمع کروا دی ہے۔ درخواست ملزمان چودھری کبیر،قیوم اور میاں ہارون سمیت 20 سے زائد نامعلوم افراد کےخلاف جمع کروائی گئی۔ تشدد سے رمضان کا بازو ٹوٹ گیا اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ  لاہور میں لزرہ خیزواقعات کا ہونا معمول کا حصہ بن گیا، خواتین ، بچے اورنوجوان سبھی ان کی زد میں ہیں،عدم برداشت کا مادہ ختم ہوکررہ گیا، حقیقی رشتوں میں پیار محبت صرف لفظوں تک محدود ہوکررہ گیا،زیادتی، قبضہ مافیا،چوری، ڈکیتی، لڑائی، جھگڑا جیسے واقعات میں نہ جانے کتنے گھروں کے چراغ گل ہوگئے، معاشرے میں معمولی سی بات پر تلخ کلامی کا ہونا اور پھر بات کا مرنے مارنے تک پہنچ جانا عام ہوگیا۔

شہر میں حالات اس قدر حساس ہوچکے ہیں کہ ہر نیا طلوع ہونے والا  سورج کسی نہ کسی کو اپنے ساتھ لےکر غروب ہوتاہے، خوف ودہشت کی ایسی فضا قائم ہوچکی ہے کہ شہری گلی، محلے میں بھی غیر محفوظ ہیں،خوف کی اس علامت سے خواتین، بچے سہمے ہوئے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer