نیب لاہور نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی

نیب لاہور نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے حوالہ سے نیب لاہور نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ مجموعی طور پر کرپشن کیسز میں ریکوری میں 500 گنا اضافہ ہوا۔

نیب لاہور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2017 سے تاحال 3 سالوں کے دوران 3 ارب 61کروڑ کی ریکوری کی گئی۔ نیب لاہور کے قیام سے 2016 تک بیورو کیجانب سے مجموعی کارکردگی 116 ارب رہی جبکہ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 3 سالوں میں ہی 55 ارب مالیت پر مشتمل ریفرنس دائر کئے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں سالانہ 12 سو فیصد گنا اضافہ رہا، نیب کیسز میں 17 سالوں کے دوران ریکوری 11 ارب 13 کروڑ رہی جبکہ 3 سالوں میں نیب لاہور نے 53 ارب کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں اضافہ 1ہزار دو سو گنا سے زائد رہا۔ مجموعی طور پر 14ارب کی پلی بارگین 17 سالوں میں نظر آئی تاہم 2017 سے تاحال 9 ارب کی پلی بارگین کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے مطابق کارکردگی میں واضح اضافہ چیئرمین نیب کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

نیب کی کامیابی کی وجہ یہی ہے کہ نیب فیس کو نہیں بلکہ کیس کو دیکھتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer