ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرخ مرچ کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

سرخ مرچ کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) اکبری منڈی میں سرخ مرچوں کی قیمت میں پچیس روپے فی کلوگرام کمی، مگر سرکاری نرخنامے کے برعکس اب بھی سرخ مرچیں ایک سو پچیس روپے اضافی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

اکبری منڈی میں سرخ مرچوں کی قیمت میں پچیس روپے فی کلوگرام کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اکبری منڈی میں سرخ مرچ اب چار سو پچاس روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخنامے پر سرخ مرچ کی قیمت تین سو پچیس روپے فی کلوگرام متعین کی گئی ہے۔

شہریوں نے سرخ مرچ کی اضافی قیمتوں پر فروخت پر ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ ضلعی حکومت سرکاری نرخنامہ جاری کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا بھول جاتی ہے اور وزیراعلیٰ کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔