ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک لنکا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

پاک لنکا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا، ٹیم میں تین تبدیلیاں یقینی ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ہفتے کو پریس کانفرنس میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سویپ شکست کھانے والی قومی ٹیم سے امام الحق، حارث سہیل کے ساتھ عمران خان اور محمد عباس کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو انڈر 19 ورلڈکپ کیلئے جونئیر ٹیم کے کیمپ میں شرکت کیلئے ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سمیع اسلم، فواد عالم اور راحت علی کی ٹیم میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز 11 دسمبر سے شروع ہوگی۔