ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر صاف کرنے کی ٹھان لی

 ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر صاف کرنے کی ٹھان لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نےباغوں کا شہر لاہور صاف کرنے کی ٹھان لی، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہرکے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 ایم ڈی راﺅ امتیاز احمد نے بہار شاہ کالونی، علامہ اقبال روڈ، شالیمار لنک روڈ، جی ٹی روڈ، گڑھی شاہو، سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، دہلی گیٹ، گوالمنڈی، نسبت روڈ، منٹگمری روڈ اور لکشمی چوک کے دورے کیے۔

  ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ جب تک شہر صاف نہیں ہوتا وہ نہ خود بیٹھیں گے اور نہ عملے کو بیٹھنے دیں گے۔

راﺅامتیاز احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اسسٹنٹ منیجرز اور منیجرز اپنے علاقوں میں موجود رہیں، جی ایم آپریشنز انہیں لمحہ لمحہ شہر کی صفائی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ صفائی کے ناقص انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کچرا کھلے پلاٹوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں۔

Sughra Afzal

Content Writer