(عثمان خان) جماعت اسلامی پی پی 160 کےزیراہتمام خواتین میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ایس پی اقبال ٹاؤن سید محمد علی اورامیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان نے خواتین میں ہیلمٹ تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں علاقہ کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک اس وقت بہتر ہو سکتی ہے جب ہرکوئی قانون کی پابندی کرے گا، انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کیلئے ہیلمٹ کی خریداری آسان بنائے۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ جان کے تحفظ کے لئےاحتیاطی تدابیر اپنانا لازمی امر ہے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا لازم قرار تو دے دیا گیا ہےمگر اس کام کے لئے کوئی مؤثر پلاننگ نہیں کی گئی۔