(جنید ریاض) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہراہ ایوان صنعت وتجارت میں کلین اینڈ گرین مہم کی مناسبت سےسیمینار کا انعقاد کیا گیا، بچوں کو سرسبز پاکستان کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہرہ ایوان صنعت و تجارت میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں ڈی ایم او تانیہ ملک، سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد، ڈی ای او سیکنڈری ملک احسان اور شفقت حبیب سمیت دیگرنے شرکت کی۔
اس موقع پر طالبات نے پاکستان کو صاف اور سرسبزرکھنے کےحوالے سےآگاہی پروگرام پیش کیے۔ ڈی ایم او تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سےآلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔
سی ای او نسیم زاہد کا کہنا تھا کہ پودے جتنے زیادہ ہوں گے آلودگی اتنی آسانی سے ختم ہو گی جبکہ ڈی ای او ملک احسان نےکہا کہ بچوں کو چاہیے کہ اپنے گھروں میں بھی ایک پودا ضرور لگائیں۔