(عثمان خان) صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ اشفہ ریاض فتیانہ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ کے ہمراہ ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ اشفہ ریاض فتیانہ، ڈی جی فرانزک ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ آدم بخاری نے کیا۔
ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر نے کہا کہ ڈے کیئرسینٹر سے خواتین کو کام کے دوران گھر کی فکر نہیں رہے گی، صوبائی وزیر اشفہ ریاض فتیانہ نےکہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرز جہاں پانچ سے زائد خواتین کام کر رہی ہوں وہاں ڈے کیئر سینٹرز بنائے جائیں گے۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کام کرنے والی خواتین نے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کو خوش آئند قدم قرار دیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ کام کے دوران گھر کی فکر رہتی تھی مگر اب وہ کام بے فکر ہوکر کریں گی۔