پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں: یو اے ای سفیر

 پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں: یو اے ای سفیر
کیپشن: City42 - UAE Ambassador
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الاذیبی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر اپٹما گوہراعجاز بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، بد قسمتی سے بین الاقوامی سطح پر ہماری قربانیوں کو سراہا نہیں گیا۔

 دوران ملاقات سفیر متحدہ عرب امارات نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، یہاں کے لوگوں سے دلی محبت ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر، پانی، ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پاکستان میں کام کیا جا سکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer