ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

 شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن خالد) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے طبی معائنے کے لیے نیب کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور سابقہ ریکارڈ بھی دیکھا گیا، جہاں سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمیہ درانی کی نشاندہی کے بعد عدالتی حکم پر نیب حکام نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاہے، جس کی سربراہی وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عامر زمان کررہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ میں یورالوجی، انکالوجی اور سرجری سمیت میڈیکل کے دیگر پروفیسر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے ایف این اے سی اور خون کے ٹیسٹ کیے جبکہ کینسر کے مرض کی سابقہ ہسٹری پر تقریبا دو گھنٹے تک جائزہ لیا۔

شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کی طبعیت ناساز ہے، سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ میڈیکل رپورٹس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حقائق سے آگاہ کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer