ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

(ن) لیگ نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئےحکمت عملی بنالی

(ن) لیگ نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئےحکمت عملی بنالی
کیپشن: City42 - PML-N Election, Riging
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) پی پی 168 کے ضمنی انتخابات، مسلم لیگ( ن) نے دھاندلی روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی۔ پولنگ اسٹیشن سے نتائج لے کرجانے والی گاڑی کے ہمراہ لیگی کارکنوں کی موٹرسائیکل اورگاڑی ہوگی۔ لیگی کارکن فیس بک لائیو بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ دھاندلی کو روکنے کیلئے لیگی کارکنان اور رہنما دو شفٹوں میں ڈیوٹیاں دیں گے، پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، لیگی کارکن پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود رہیں گے، اس کے بعد دوسری شفٹ آئے گی۔ جو پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود رہے گی، جبکہ پولنگ اسٹیشن کی بلڈنگ سے آر او آفس تک لیگی کارکن کی موٹرسائیکل اور گاڑی بھی پولنگ نتائج لے کر جانے والی گاڑی کے ساتھ جائے گی۔

 صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک کا کہنا تھاکہ 13 دسمبر کو حلقہ کی عوام کا فیصلہ ایک دفعہ پھر میاں نواز شریف کے حق میں ہوگا کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 13 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer