ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان اپنا کیس میڈیا میں لے آئے

سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان اپنا کیس میڈیا میں لے آئے
کیپشن: City42 - Sharjeel Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان اپنا کیس میڈیا میں لے آئے، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کا جرم، پی سی بی سے سزا پانے والے شرجیل خان اپنا کیس میڈیا میں لے آئے، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیس کے دوران پی سی بی نے امتیازی سلوک برتا۔

شرجیل خان نے کیس ہائیکورٹ لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے، وزیر اعظم، آرمی چیف، قائمہ کمیٹی سے بھی معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ سزا یافتہ کرکٹر کا کہنا تھا ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، وہ انصاف کے لیے جس حد تک جا سکیں گے ضرور جائیں گے، کیس میڈیا میں لانے کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔

 شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا کہ فیصلے قانون کے مطابق نہیں ہوئے، پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ میں تبدیلی کر کے غیرآئینی اقدام اٹھایا۔