(ذیشان نذیر): پیپلز پارٹی آج اپنا پچاس واں یوم تاسیس منا رہی ہے، اس حوالے سے پی پی پی اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کرے گی، جس میں شرکت کے لیے جیالوں کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اپنے 50 ویں یوم تاسیس پر آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔ صدر پیپلز پارٹی لاہور عزیز الرحمان چن، فیصل میر، عثمان ملک اور عاصم بھٹی مختلف قافلوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ تمام زونز سے رہنما اور کارکن ریلی کی شکل میں جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔ روانگی کے وقت کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھی۔ انہوں نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔
عزیز الرحمان چن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا جلسہ کامیاب ہو گا، انہوں نے بتایاکہ بلاول بھٹو جلد لاہور میں بھی جلسہ کریں گے۔