ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر لندن روانہ

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر لندن روانہ
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif, Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ظہیر): سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  اور انکی صاحبزادی مریم نواز اور دماد کیپٹن صفدرپھر لندن روانہ ہوگئے۔ جاتی امراء سے میاں نواز شریف کا قافلہ بغیر خصوصی پروٹوکول ہی ایئرپورٹ پہنچا۔ عام ٹریفک بھی ساتھ ساتھ چلتی رہی۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ جاتی امراء سے براستہ کینال روڈ ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوئے تو روٹ پر تعینات ٹریفک وارڈنز نے کسی بھی قسم کی ٹریفک نہیں روکی، میاں نواز شریف عام ٹریفک کے درمیان سے ہی ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوئے۔

میاں محمد نواز شریف غیر ملکی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحہ پانچ روزہ دورے پر لندن روانہ ہوئے۔ مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی نواز شریف کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت اور اپنے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی جس کے بعدوہ بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں