جنید ریاض : کرمنل اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ ریڈار پر آگئے۔ نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
سکول ایجوکیشن نے تمام اساتذہ کی سروس بک اور ایک ،ایک پرسنل فائل مانگ لی ۔ اساتذہ سنگین سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو انکوائری ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اساتذہ کی سروس بک اور ایک ،ایک پرسنل فائل مانگ لی ہے جس کامقصداساتذہ کی شناخت کرنا اور انکے خلاف ایف آئی آرز کا ریکارڈ چیک کرنا ہے۔تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ اساتذہ کو سنگین سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو انکوائری ہوگی۔کریمنل ریکارڈ کی صورت میں اساتذہ کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔
سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایک ہفتہ میں ریکارڈ کی فراہمی کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سربراہان کیخلاف بھی کاروائی کیجائے گی۔