ویب ڈیسک: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل میں بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل میں بند کر دیا گیا جبکہ وفاقی حکومت نے عمران خان کو ان کی سابقہ عہدہ کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرک نمبر 2/1 سی کلاس میں رکھا گیا ہے,ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے طبعی معائنہ کے لیے میڈیکل ٹیم پہنچ گئی، 5 رکنی میڈیکل ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا ،میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جواد الہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طبعیت بلکل ٹھیک ہے۔