سٹی 42: پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.
پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.ہری پور و گردنواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے , لاہور ، اسلام آباد، ملتان، دیربالا اور خال واڑی میدان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ۔لوگ کلمے کا ورد کرکے گھروں سے نکل پڑے۔
مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لنڈی کوتل ، کھڈیاں خاص اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے۔سرگودھا زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے، باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ نوشہرہ، مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
فیصل آبد سمیت پنجاب بھر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔چنیوٹ، وادی نیلم اور نیلم کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے۔ فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔