ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین تحریک انصاف کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بند کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بند کر دیا گیا۔

عمران خان کو اٹک جیل میں بند کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے عمران خان کو اس کی سابقہ عہدہ کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عقبی راستے سے 40 گاڑیوں کا سکواڈ چیئرمین پی ٹی آئی کو لیے اٹک جیل پہنچا. ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اٹک جیل جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کر دیئے گئے۔

اس سے قبل اسلام آباد ٹول پلازہ سے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کے حصار میں چئیرمین پی ٹی آئی کو اٹک منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون جانے والا راستہ بند کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ جانے والا راستہ بند بھی بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب و اسلام آباد پولیس ،ایف سی اور رینجرز کی بھی بھاری کے سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوچکی ہے۔