فیض آباد چوک، فلائی اوور اور اطراف میں احتجاج کے لئے آنے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم

Islamabad, Rawalpindi, Faizabad, heavy contingent of police deployed at Faizabad, PTI, Chairman PTI, Imran Khan arrested, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کسی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس کے دستوں کو فیض آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔

، ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی ناخوشگوارر صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو بھاری تعداد میں آنسو گیس شیلز فراہم کردئیے گئے ہیں۔

شام ساڑھے چھ بجے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی اہم شاہراہ فیض آباد کے مقام پر مکمل سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

 فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولیس ، رینجرز  اور آئی ٹی پی کی نفری موقع پر موجود  ہیں۔

پرزنر وینز ، پولیس کی گاڑیوں سمیت بختر بند گاڑیاں بھی موجود  ہیں۔

پولیس کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  کسی قسم کے شر پسند عناصر کو پرداش نہیں کیا جائے گا ۔ کسی بھی ہنگامے کی صورت میں گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔

فیض آباد پل کے اطراف پر مکمل سیکورٹی کا مقصد رات کا اندھیرا پھیلنے کے بعد کسی ممکنہ سبوتاژ کارروائی سے بچنا ہے۔  چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مختلف مقامات پر احتجاج کا خدشہ ہے تاہم شام پونے سات بجے تک  پی ٹی آئی کا کوئی کارکن فیض  آباد چوک اور فلائی اوور کے اطراف میں موجود نہیں تھا۔