مانیٹرنگ ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں عدالتی حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں دلائل کے لیے بار بار مواقع کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عمران خان کو 3 سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس ثابت ہوتا ہے لہذا انہیں سزا سنائی جاتی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
سیشن عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کرلیا گیا، فرخ حبیب نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
فرخ حبیب نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تحریری فیصلہ ابھی تک پہنچا نہیں ہوگا لیکن فکسڈ میچ کے تحت سب کو تیار کیا ہوا تھا ، عمران خان صاحب کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس روانہ ہو گئی۔ فرخ حبیب نے ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی شیئرکردی۔
تحریری فیصلہ ابھی تک پہنچا نہیں ہوگا لیکن فکسڈ میچ کے تحت سب کو تیار کیا ہوا تھا
عمران خان صاحب کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس روانہ ہو گئی ہے
pic.twitter.com/senjT6xE5h
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 5, 2023