چیئر مین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی

چیئر مین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو  3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف پر الزام ثابت

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے،جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہواہے، وہ کرپٹ پریکٹس ک مرتکب ہوئے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری جاری

 اس سے قبل سماعت کے دوران سیشن جج ہمایوں دلاور نےعمران خان کو آخری مہلت دیتے ہوئے ساڑھے 12 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا ،فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ 12 بجے دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دوں گا ۔

وکلا کے دلائل

 اسلام آباد سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران  معاون وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث احتساب عدالت میں ہی موجود ہیں ،پیش ہونے کیلئے وقت دیا جائے ،عدالت نے استفسار نے کیا کہ کیا آپ کے پاس پاور آف اٹارنی ہے ؟امجد پرویز بٹ نے استدعا کی کہ واضح کر دیں خواجہ حارث احتساب عدالت میں دلائل دے رہے ہیں ،  خواجہ حارث  کے معاون وکیل خالد یوسف نے کہا کہ یہ غیب کی بات ہے ؟میں کہہ رہاہوں خواجہ حارث احتساب عدالت میں موجود ہیں ، امجد پرویز بٹ نے کہا کہ ہمیں علم ہواہے خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں اڑھائی بجے کا وقت لیا ہواہے ،خالد یوسف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم احتساب عدالت میں کیا وقت ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف پر آخری مہلت

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو عدالت کی واضح ہدایات تھیں ساڑھے آٹھ بجے حاضری یقینی بنائیں ، میں نے کہا تھا کہ ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ 12 بجے دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دوں گا ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آخری مہلت دیدی ،اس سے قبل آج صبح سماعت شروع ہو ئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نے صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا تھا لیکن تاحال وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔سماعت کے آغاز پر جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل آیا ہے؟ جج کی جانب سے توشہ خانہ کیس متعدد بار کال کیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا کچھ کہیں گے؟ کوئی شعر و شاعری ہی سنا دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق دائر 8 اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ہے جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے، ٹرائل کورٹ درخواست پر فیصلہ کرتے وقت پٹیشن میں اٹھائے گئے نکات کا بھی جواب دے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر