اکبرچوک فلائی اوورفلائی اوور کے بعد نو یوٹرنز کی 88 پائلیں مکمل ہو گئیں 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: اکبر چوک فلائی اوور سگنل فری کوریڈور منصوبے میں اہم پیشرفت ، فلائی اوور کے بعد نو یوٹرنز کی 88 پائلیں مکمل ہو گئیں ۔ کنٹریکٹرز نے ایٹ گریڈ سڑکوں کی بحالی شروع کردی ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ نے اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کے 9یوٹرنز کے لئے 88 پائلوں کو دو ہفتوں میں مکمل کیا ۔ مجموعی طور پر فلائی اوور اور یوٹرنز کی 241 پائلیں ایک ماہ میں مکمل کی گئیں ۔ فلائی اوور کے پلرز کے لئے اکتیس پائل کیپس سو فیصد مکمل کرلی گئیں ۔ اکتیس ٹرانزم ، اکتیس پلرز اور چھیاسٹھ گرڈرز کی تیاری بھی حتمی مراحل میں داخل ہے ۔ نو یوٹرنز میں سے چھ مکمل ہوگئے جبکہ تین پر کام جاری ہے۔ اکبر چوک کے اطراف پہلے مرحلے میں مین کوریڈور کی بحالی کی جائے گی ۔ حالیہ بارشوں سے منصوبے کی تعمیر میں دس روز کام متاثر رہا ہے ۔