لاہور بورڈ کا نیا کارنامہ، طلبہ کا سال ضائع ہونے کا خدشہ

Inter Lahore Board wrong Paper marking issue
کیپشن: wrong Paper marking
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی مارکنگ مبینہ طور پر من پسند اساتذہ سےکروائے جانے کا انکشاف، پیپر مارکنگ میں پرائیوٹ اساتذہ کے پیپر چیک کرنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود پرائیوٹ اور کالج ٹیچرز انٹرنز سے پیپر مارکنگ کروائی جانے لگی جس سے سینکڑوں بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
 انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی مارکنگ مبینہ طور پر من پسند اساتذہ سےکروائے جانے کا انکشاف ہوا۔ پیپر مارکنگ میں پرائیوٹ اساتذہ کے پیپر چیک کرنے پر پابندی عائد ہے۔پابندی کے باوجود پرائیوٹ اور کالج ٹیچرز انٹرنز سے پیپر مارکنگ کروائی جانے لگی۔غیر تجربہ کار اور پرائیوٹ اساتذہ کو پیپر مارکنگ میں نوازنے جانے پر پرائیوٹ اداروں نے اعتراض کیا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیپر مارکنگ کیلئے تمام اساتذہ کی برابری کی بنیاد پر ڈیوٹیاں لگائی جائیں، کالج ٹیچرز انٹرنز سے پیپر مارکنگ کروانے سے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ کالج ٹیچرز انٹرنز پیپر مارکنگ کا وسیع تجربہ نہیں رکھتے۔دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی حکومتی پے رول پر ہیں۔پیپروں کی مارکنگ میرٹ اور انتہائی شفاف طریقہ سے کروائی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer