ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کے لیے بری خبر

عوام کے لیے بری خبر
کیپشن: ELECTRICITY
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں بجلی کی کمی 7641 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق   پاور ڈویژن نے ریکارڈ کیا کہ بجلی کی  کل پیداواری صلاحیت 28,000 میگاواٹ کی طلب  ہے   جو کم ہوکر 20,539 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ 

واضح  رہے کہ پانی سے 6,900 میگاواٹ، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے 8،550 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 990 میگاواٹ، نیوکلیئر پلانٹس سے 3،001 میگاواٹ، ونڈ اور سولر پلانٹس سے بالترتیب 880 میگاواٹ اور 131 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ذرائع  کے مطابق  بیگاس پاور پلانٹس سے 77 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔  پاکستان کے مختلف علاقوں کو اس وقت 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔