ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پاکستان بھی ٹک ٹاک پر آگئی

 حکومت پاکستان بھی ٹک ٹاک پر آگئی
کیپشن: tiktok
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حکومت پاکستان نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ۔ 

وزیر اعظم آفس  ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے صارفین سے حکومت کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست کی۔ ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے اب تک پانچ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جبکہ اکاؤنٹ پر فالوورز اور لائکس کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔

سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں مولانا فضل الرحمن کو بھی ان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔