موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

Pillion riding banned Sind
کیپشن: Pillion riding banned Sind
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ 

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق خواتین، 12 سال کی عمر تک کے بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا اور پابندی 10 اگست تک برقرار رہے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-05/news-1659685966-4202.jpg