بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھیجنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل

Balochistan, doctors
کیپشن: Balochistan, doctors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر صحت نے بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں میں بھیجنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے تحت پمز سے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں اگلے 2 روز میں پہنچ جائیں گی۔

وزیرصحت نے بتایا کہ 30ہزار سے زائد ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، بچوں کے لیے دست اسہال، ٹائیفائیڈ اور خسرہ سےبچاؤ کی ویکسین اگلے ایک روز میں پہنچ جائیں گی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بخار، نزلہ، زکام اور آنکھوں کی بیماری سے بچاؤ کی دواؤں کی بڑی مقدار کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، اس مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہےہیں۔