ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نہیں چاہتا پاکستان میں کرکٹ ہو،سابق کرکٹر سلیم ملک

بھارت نہیں چاہتا پاکستان میں کرکٹ ہو،سابق کرکٹر سلیم ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد)سابق کرکٹر سلیم ملک نے  بھارت کی جانب سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شرکت کرنے سے منع کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا سے گفتگو  میں سابق کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کسی بھی سپورٹس کے خلاف جانا گھٹیا حرکت ہے۔انڈیا نے کھلاڑیوں کو منع کیا اس سے زیادہ گھٹیا پن اور کیا ہوسکتا ہے،پاکستان لیگ کروائے جو کھیلنا چاہتا ہے وہ آکر کھیلے گا۔انڈیا نے کبھی بھی نہیں چاہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہو، انڈیا ہمیشہ گندے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ہمارا پی ایس ایل بہت اچھا ہوا ہےاب کافی لوگ آنا شروع ہوئے ہیں پچھلے کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہےانڈیا کے اچھے کرکٹرزکو اس بارے سوچنا چاہیے۔