(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ایسی ہی ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے ویڈیو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو ایک معذور شخص کی ہے جو ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا ، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں وہیل چیئر پر بیٹھا معذور شخص ریلوے ٹریک پر گر گیا جسے ٹرین کی آمد سے قبل ایک نوجوان نے بچالیا۔
View this post on Instagram
یہ واقعہ نیویارک سٹی کے یونین سکوائر پر گزشتہ روز کو پیش آیا۔معذور شخص کی جان بچانے والے نوجوان کی پٹڑیوں پر چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معذور شخص پٹڑیوں پر گرا ہوا ہے، ایسے میں ایک شخص نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پٹڑیوں پر چھلانگ لگا کر اسے بچالیا۔
معذور شخص کو بچانے کے فوری بعد وہاں سے ٹرین کو گزرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، وہیل چیئر پر موجود شخص پٹریوں پر کیسے گر گیا تھا ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا۔