ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری

cricket
کیپشن: cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تماشائیوں کو اجازت دینے کا خواہشمندہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر تماشائیوں کو سٹیڈیم لانے کے لیے متحرک ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی  رواں ماہ کے آخر میں تماشائیوں کو اجازت دینے کے لیے این سی او سی سے رابطہ کرے گا۔

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں سٹیڈیم کی گنجائش کے نصف تماشائیوں کو اجازت دینے کی درخواست کی جائے گی۔ پی سی بی مکمل ویکسین شدہ تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کی بات کرے گا۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے والے تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت دینے پر زور دیا جائے گا،ون ڈے میچز راولپنڈی اور ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 17 ستمبر سے شروع ہو گی ۔