ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے ہاتھ قدیم خزانہ لگ گیا

پنجاب یونیورسٹی کے ہاتھ قدیم خزانہ لگ گیا
کیپشن: Punjab University
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اکمل سومرو: زر مبادلہ کیلئے سونے اور چاندی کی اشرفیاں یا سکوں کو دیکھ کر ایک زمانے کی تاریخ کی پہچان کی جا سکتی ہے، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کو پچیس سو برس قدیم سکوں کا ایک خزانہ ملا ہے، یہ سکے کس عہد کے ہیں اور اب ان پر کیا تحقیق ہو رہی ہے۔

شعبہ آرکیالوجی سکوں کے اس خزانہ کی جانچ پڑتال کر رہے جن کا تعلق آریاؤں، گندھارا تہذیب، انڈس سویلائزیشن، مغلیہ سلطنت اور وکٹورین عہد سے ہے۔ سکوں پر کندہ کی گئی بادشاہوں اور ملکہ کی تصویریں دیکھ کر انسانی سماج کی تاریخ کو جانچنے کا موقع ملتا ہے، یونیورسٹی کو سکوں کی یہ کلیکشن سابق ڈائریکٹر کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔

شعبہ آثار قدیمہ ان سکوں کی بناوٹ، وزن اور مالی حیثیت پر تحقیق کر رہا ہے، سکوں پر کی گئی نقش نگاری سماج میں انسانوں کے عقیدوں اور روایات کی بھی عکاسی کرتی ہیں. حکومت کو چاہیے کہ اس تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے اور ان کے وسیع مطالعہ کیلئے یونیورسٹی کو وسائل فراہم کرے۔