لاہور کے باسی بال بال بچ گئے۔۔

azadi chawk lahore
کیپشن: azadi chawk lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)لاہوریوں کو ملاوٹ زدہ ،مضرصحت دودھ پلانے کی بڑی کوشش ناکام,پنجاب فوڈاتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 ہزار لیٹرجعلی دودھ,370 لٹر کوکنگ آئل، 200 لیٹر سفید محلول مکسرمشین، 6 ڈرمز اور کیمیکلز قبضہ میں لے کر تلف کردیئے۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر موہلنوال کے علاقہ میں دودھ میں کیمکلز کی ملاوٹ کے مکروہ دھندہ میں ملوث مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی۔فوڈ اتھارٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کرتین افراد کو گرفتار کروادیا۔خشک پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی کی مدد سے مکسر مشینوں میں جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ تیار شدہ محلول کو لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کیلئے گاڑیوں میں لوڈ کیاجارہا تھا،ڈیری سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر پولیس کی مدد سے کارروائی کی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ سفید گاڑھے محلول میں پانی کی ملاوٹ سے جعلی دودھ کی بڑی مقدار تیار کی جاتی ہے۔چند روز قبل ایکسپو سنٹر لاہور کے قریب جھگیوں میں کارروائی کے دوران سراغ ملا تھا جسکی بنیاد پر کارروائی کی گئی-
ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے بتایا  کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال پیسوں سے بیماریاں خریدنے کے مترادف ہے۔شہر کے داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کی وجہ سے ملاوٹ مافیا متبادل طریقے اختیار کر رہا ہے۔رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔