ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان میں مندر پر حملہ، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

Temple Attack
کیپشن: Temple Attack
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں مندر پر  ہونے والے حملے کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر رحیم یار خان میں واقع مندر پر حملے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، رپورٹس کے مطابق مندر پر حملے کا واقعہ رحیم یار خان کے گاؤں بھونگ میں پیش آیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاٹھیوں سے مسلح افراد مندر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اور نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار نے  میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو درجن سے زائد افراد نے سدھی ونایک مندر پر ہلہ بولا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ متعلقہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل اجازت اور تحفظ فراہم کرتا ہے کہ وہ آزادانہ طریقے سے اپنی عبادات کر سکیں۔

دوسری جانب رحیم یار خان میں مندر کو جلائے جانے کے واقعہ پر چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے کیس کل بروز جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب کو تحریری رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت جبکہ پیٹرن ان چیف ہندو کونسل اور اقلیتی رہنما رمیش کمار بھی طلب کرلیا ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer