پی آئی اے   ہے یا بس سروس، دوران  پرواز منرل واٹرگلاس میں ملے گا

 پی آئی اے   ہے یا بس سروس، دوران  پرواز منرل واٹرگلاس میں ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پی آئی اے نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کو دوران پرواز منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی۔

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کے لیے سیٹس پر منرل واٹر کی بوتلیں رکھنے کی ہدایات تھیں، لیکن اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے مینیجر فلائٹ سروسز نے نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹ میں جہاں سہولت دستیاب نہ ہو وہاں عملہ پانی فراہم کرنے کا پابند ہو گا اور عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے۔دوسری طرفسول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورن ملک پروازوں پر سفر کے دوران مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ائیر لائنز کو بھیجے گئے ایکمراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پابندی ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عائد کی گئی ہے۔ پہلے سے نافذ فضائی سفری پالیسیاں لاگو رہیں گی۔

Suhail Ahmad

Senior content editor