حافظ شہباز علی: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا، مہمان ٹیم 3 ون ڈے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تین میچز17، 19 اور 21 ستمبر اور ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی۔
Pakistan announces New Zealand tour itinerary
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 5, 2021
More details ➡️ https://t.co/AhwCN6XxXD#PAKvNZ | #HarHaalMainCricket