ویب ڈیسک : عشق نہ پچھے ذات، مگر دور جدید کا عشق تو عمر کا فرق بھی نہیں دیکھتا۔ بھارت کے ضلع ہریانہ میں ایک 67 سالہ شخص نے 19 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔
شادی کے بعد دونوں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ پہنچ گئے اور موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنی اولاد سے جان کا خطرہ ہے اس لئے عدالت انہیں تحفظ فراہم کرے۔ یادرہے67 سالہ شخص کے سات بچے ہیں اور سب شادی شدہ ہیں جبکہ لڑکی بھی پہلے سے شادی شدہ ہے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ بچی کی حفاظت کی جائے اور بزرگ شخص کے بارے میں مکمل تفتیش کی جائے۔
اس حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پی رتن دیپ بالی کا کہنا ہے کہ لو میرج کرنے والے بزرگ اور لڑکی دونوں پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔ لڑکی کے کنبے کا گاؤں میں اراضی کا تنازع تھا اور لو میرج کرنے والے بزرگ ان کی مدد کرنے جاتا تھا جہاں دونوں میں تعلق پیدا ہوا جو بعد ازاں محبت میں بدل گیا۔