سٹی 42: صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا ،عالمی برادری بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اہل پاکستان کشمیر کاز پر مظلوم کشمیریوں کی امنگوں اور مفادات کی ترجمانی کرتے رہیں گے۔ 5 اگست 2019 کے بعد شہادتیں کئی گنا بڑھ گئیں، کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ عالمی قانون کی خلاف ورزی کا بڑا مجرم بھارت ہی اس وقت سلامتی کونسل کی صدارت کررہا ہے، بھارت اسی ادارے کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہے جس کی قراردادوں کی سات دہائیوں سے خود خلاف ورزی کررہا ہے۔