ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

Govt Employees
کیپشن: Govt Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب کا ملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ، ملازمین کیلئے کے پی کے طرز کی انشورنس پالیسی لانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سے قبل صرف فوت ہونے کی صورت میں انشورنس پالیسی کی رقم ملتی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ریٹائر ہونے پر منافع کیساتھ انشورنس کی رقم ملازمین کو دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے سمری بھی ارسال کر دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے پنجاب میں بھی کے پی کے طرز کی ملازمین کی انشورنس پالیسی لانے کی رائے دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے انشورنس کمپنی کیساتھ مل کر یہ پالیسی تبدیل کرنے کی رائے دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer