کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، حمزہ نے کہا پوری دنیا چند ہفتوں کا لاک ڈاون برداشت نہیں کر سکی، لیکن کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال گزر گیا ہے کئی افراد کو شہید اور کئی عورتوں کی عصمت دری ہو چکی ہے۔

بھارتی مظالم اور کشمیر عوام سے اظہار یکجتی کے لیے ارکان اسمبلی یک زبان، پنجاب اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر کے حق متفقہ طور پر قراداد منظور کر لی ہے۔ قراداد ایوان میں وزیر قانون بشارت راجہ نے ایوان میں پیش کی۔ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال گزر گیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں کئی افراد کو شہید اور کئی عورتوں کی عصمت دری ہو چکی ہے۔ کشمیریوں کے مسائل اور مشکلات کو عملی طور پر کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایوان میں اظہار کرتے کہا ہے دور حاضر کے ہٹلر نریندر مودی کے حکم پر قابض بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کر دیا اور درندگی کی انتہا کرتے ہوئے انڈین فوج کے سورماؤں نے پیلٹ گن کے استعمال سے سینکٹروں نہتے کشمیریوں سے ان کی بنائی تو چھین لی ہے لیکن ان سے آزادی کا خواب نہیں چھین سکے۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عثمان مخدوم نے تقریر کرتے کہا کہ مودی فاشسٹ حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی طور پر ختم کی ہے۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ہمیں متحد ہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جہدوجہد کرنی ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈے مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اجلاس 7 اگست جمعہ کی صبح 9 بجے تک ملتوی کر دیا۔