حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام، صوبائی وزیر صنعت آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد فروخت پر برہم، کہتے ہیں مارکیٹوں میں گرانفروشی جاری ہے تو انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے گراںفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے بعض علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے اضافے میں فروخت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا، انتظامیہ اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، جن اشیاء پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے اس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ہدایت اور فیصلوں پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے، کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جرمانہ یا مقدمات درج کرنا مقصد نہیں، گرانفروشی روکنا مقصد ہے، ہمیں عوام کے مفاد کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہے۔ مہنگائی مافیا کو کسی صورت عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔