ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران وملازمین کی موجیں لگ گئیں

پولیس افسران وملازمین کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بیوروکریسی کے بعد پنجاب پولیس نے بھی ایگزیکٹو الاؤنس منظور کروالیا۔پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب پولیس کے افسران کی تنخواہوں میں پولیس ایڈمنسٹریٹر الاؤنس اور فکس ڈیلی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں گریڈ سترہ کے پولیس آفیسر کی تنخواہ میں 70 ہزار ،گریڈ 18 کے پولیس آفیسر کی ماہانہ تنخواہ میں 86 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔گریڈ 19 کے پولیس آفیسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ گریڈ20 کے افسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 29 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔گریڈ 21 کے پولیس آفیسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔

پولیس افسران کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے پولیس ایڈمنسٹریٹو الاؤنس شامل کیا گیا ہے ۔سی پی او کی 240 پوسٹوں پر 1.2 فیصد پی اے الاؤنس بنیادی تنخواہ کےساتھ ملے گا ۔پولیس کی 996 فیلڈ پوسٹ پر 0.8 پی اے الاؤنس بنیادی تنخواہ کےساتھ ملے گا ۔جبکہ پولیس افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد فکس ڈیلی الاؤنس بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 کے پولیس افسر کو 49 ہزار روپے کاالاؤنس ملے گا۔ فیلڈ میں کام کرنے والےگریڈ18 کےپولیس افسرکو60 ہزار روپے کا الاؤنس ملے گا ۔ فیلڈ میں کام کرنےوالےگریڈ19 کےپولیس آفیسر کو 79 ہزار روپے کا اضافی الاونس ملے گا ۔جبکہ فیلڈ میں کام کرنےوالےگریڈبیس کے پولیس افسر کو 88 ہزار روپے کا الاؤنس ملے گا ۔ فیلڈ میں کام کرنیوالےگریڈ21 کےپولیس افسر کو 99ہزارروپےکاالاؤنس تنخواہ کےساتھ ملے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کےپہلے ماہ بھی کابینہ کمیٹی نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی فکس الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی تھی،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس کے جوانوں اور افسروں کو ڈیلی فکس الاؤنس دوہزار تیرہ کے تحت دینے پر اتفاق ہوا تھا۔

نوٹیفکیشن کے بعد کانسٹیبل  کی تنخواہ میں ساڑھے چار ہزار،  ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی تنخواہ میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیاگیا،آئی جی پنجاب عارف نواز نے فکس ڈیلی فکس الاؤنس اور دیگر الاونس بڑھانے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمری منظوری کے لیے کابینہ  کمیٹی کو بھجوادی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer