کورونا وائرس :ملک بھر میں مزید 5 مریض جاں بحق،نئے کیسز بھی سامنے آگئے

کورونا وائرس :ملک بھر میں مزید 5 مریض جاں بحق،نئے کیسز بھی سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریض کم ہونے لگے، کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6009 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 280846 تک جاپہنچی ہے۔


اب تک پنجاب میں 2157 ، سندھ میں 2231 اور خیبر پختونخوا میں 1213 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

 
 بدھ کے روز  اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 290 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 235 کیسز 4 ہلاکتیں، اسلام آباد 27 کیسز، گلگت 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔ پنجاب سے آج کورونا کے 235 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93571 اور ہلاکتیں 2157 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 85180 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  سے آج کورونا کے مزید 27 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15122 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 167 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12732 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔


آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 8 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 55 ہےآزاد کشمیر میں اب تک 1804 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 20 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2218 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1820 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


منگل کو سندھ سے کورونا کے مزید 530 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2231 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 122016 ہے۔صوبے میں اب تک 113268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔


بلوچستان میں منگل کو کورونا کے صرف 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11780 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10227 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer